کویت اردو نیوز : لڑکی سے بات کرنے کی وجہ سے بارہویں جماعت کے طالبعلم کی انگلیاں کاٹ دی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 21 اکتوبر کو دارالحکومت نئی دہلی میں اس وقت پیش آیا جب بارہویں جماعت کا ایک طالب علم اپنی ہی کلاس میں پڑھنے والی لڑکی سے بات کر رہا تھا جو کہ سکول کے ایک سینئر طالب علم کو پسند نہیں آیا اور وہ شدید غم س غصے میں آ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی سینئر طالب علم کی ٹیوشن کلاس میں پڑھتی تھی، بعد میں اسکول کے بعد سینئر اس لڑکے کو پارک میں لے گیا جہاں اس نے پہلے اسے پتھر مارا اور پھر اس طالب علم کی انگلیاں کاٹ دیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ خوف و ہراس کی وجہ سے بارہویں جماعت کے طالب علم نے اپنے والدین سے واقعہ کے بارے میں جھوٹ بولا اور بتایا کہ اس کی انگلیاں موٹر سائیکل کی چین سے کٹ گئی ہیں تاہم والدین کے پوچھنے پر اس نے سچ بتا دیا۔
والدین کے کہنے پر پولیس میں شکایت درج کرا دی گئی ہے ، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔