کویت اردو نیوز،15جولائی: امریکی دارالخلافہ واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارتخانہ کی ایک پرانی بلڈنگ کئی سال تک خالی اور بند رہنے کے بعد بآلاخر پاکستانی ، امریکن بزنس مین حفیظ خان کے حوالے کردی گئی ہے ۔
پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کے ترجمان سرفراز حسین نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تین امریکی اراکین کانگریس اور پاکستان کے سفیر مسعود خان نے شرکت کی۔
علامتی طور پر پاکستانی سفارتخانہ کی اس بلڈنگ کی چابی نئے مالک حفیظ خان کے حوالے کی گئی ہے
یہ بلڈنگ 71لاکھ ڈالرز میں فروخت کی گئی ہے ۔ پاکستانی امریکن حفیظ خان انرجی سیکٹر میں کاروبار کرتے ہیں ۔
پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کے ترجمان سرفراز حسین نے بلڈنگ کی قیمت 71لاکھ ڈالرز اور ملکیت کی منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں