کویت اردو نیوز: غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری روکنے کے لیے احتجاج کے دوران برطانوی ڈاکٹرنے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کا پیغام پڑھ کر آبدیدہ ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کے اسپتالوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں تاہم اب صہیونی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا سے فلسطینیوں کے انخلاء میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
اسپتالوں پر بمباری روکنے کے لیے برطانوی ڈاکٹر بھی آگے آگئے ہیں اور انہوں نے برطانوی وزیراعظم رشی سنک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور بمباری رکوانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسی دوران ایک انتہائی جذباتی منظر بھی دیکھنے کو ملا، احتجاج میں شامل ایک خاتون ڈاکٹر نے الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر کا پیغام پڑھنا چاہا لیکن دل دہلا دینے والا پیغام پڑھ کر وہ سب کے سامنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ اور اس کی آنکھیں بھر آئیں۔
ہمت کرتے ہوئے اس نے پیغام پڑھ کر سنایا جس میں لکھا تھا کہ ‘ہم طبی عملہ جینا چاہتے ہیں لیکن ہم نہیں کر سکتے اور صبح تک ہم سب مارے جا سکتے ہیں، ہم یہاں مارا نہیں جانا چاہتے، ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی۔ چاہتے ہیں، آپ لوگ ہمارے لیے کچھ کریں، جس کے لیے آپ کی حکومت سے بات ہو سکے تووہ کریں، بین الاقوامی اداروں سے مدد کے لیے آگے آئیں۔
خاتون ڈاکٹر کی یہ ویڈیو بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں احتجاج میں موجود خاتون ڈاکٹر اور دیگر ڈاکٹروں کو روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ احتجاج میں ڈاکٹروں کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے زوردار نعرے لگائے گئے۔