کویت اردو نیوز ، 2 نومبر 2023: بھارتی شہر علی گڑھ کی ایک سڑک پر مقروض باپ اپنے بیٹے کو بیچنے پر مجبور ہو گیا۔
بھارتی میڈیا پر ایک مجبور اور بے بس مقروض باپ کی اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے ، جس میں 45 سالہ راجکمار کو علی گڑھ کے ایک بس اسٹینڈ پر بیٹے کے ساتھ فروخت کا بینر لٹکائے اداس کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
بینر پر لکھا ہے کہ میرا بیٹا فروخت کے لیے ہے میں اسے بیچنا چاہتا ہوں، بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ راجکمار نے گھر خریدنے کے لیے چندرپال نامی شخص سے سود پر 50 ہزار روپے ادھار لیے تھے تاہم چندرپال کی ہیرا پھیری کے بعد اس نے جائیداد حاصل کرلی اور پیسہ بھی ، یہاں تک کہ چندرپال کو دونوں سے ہاتھ دھونے پڑے اس سے پہلے کہ 6 لاکھ ادا کر چکے ہیں اور باقی ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
راجکمار نے کہا کہ اب چندرپال میرے بچوں کے سامنے میری بے عزتی کرتا ہے، یہاں تک کہ اس نے مجھے اور میرے بچوں کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا۔ چندرپال نے میرا رکشہ بھی مجھ سے چھین لیا، جب میں چندرپال کے خلاف مقدمہ کے لیے تھانے گیا تو پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق والد کی بے بسی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ قرض سے تنگ ایک بھارتی شخص اب اپنے چھوٹے بیٹے کو 8 لاکھ میں بیچنا چاہتا ہے۔