کویت اردو نیوز : بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادی ختم کرنا یا بارات واپس لے جانا عام ہوتا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلہن کے والد مبین نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی بارات نئی دہلی سے اورنگ آباد پہنچی تھی جہاں ان کے پورے خاندان نے دلہا اور اس کے اہل خانہ کا بہت خوش دلی سے استقبال کیا تاہم بارات پہنچنے کے چند گھنٹے بعد ہی بارات واپس چلی گئی ۔
دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ بارات پہنچنے کے بعد سبھی تقریب سے لطف اندوز ہو رہے تھے لیکن اسی دوران دلہا کی دادی اور کرسی پر بیٹھے مہمان کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے دوران دولہے نے دلہن کو لے جانے کے بعد بدسلوکی کی دھمکی دی، جھگڑا بڑھنے پر دلہن کے اہل خانہ نے دولہے کے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور شادی پر خرچ ہونے والی رقم کا مطالبہ کیا۔
تقریب میں موجود ایک مہمان نے بتایا کہ دلہا کے اہل خانہ کی جانب سے کچھ رقم ادا کرنے کے بعد دلہن کے اہل خانہ نے انہیں بارات واپس لے جانے کی اجازت دے دی۔