کویت اردو نیوز : پہلی بیوی نے شوہر کی دوسری شادی پر اسے مہنگی ترین گاڑی دے کردنیا کو حیران کر دیا
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بیوی نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کے موقع پر قیمتی تحفہ دے کر حیران کردیا، کیونکہ اس نے اسے مہنگی ترین گاڑی دی تھی ۔
اس کا یہکہنا تھا کہ "آپ نے میرے ساتھ بےحد اچھا سلوک کیا ہے اور میرے جذبات کا خیال رکھاہے اور میرےلیے اپنےدل میں ایک فراخ گھر بنایاہے، خدا کاشکر ہے۔ اس دن آپکامیرے ساتھ ہونا، میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ خدا آپ کو کامیابی عطا کرے.
بیوی نے اپنے عجیب و غریب رویے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین میں تنازعہ کھڑا کر دیا ہے جب کہ یہ کلپ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو گیاہے ۔
جب کہ اس سے قبل سعودی عرب میں ہی ایک عورت نے شوہر کی دوسری شادی پر گھر کو آگ لگا دی تھی ، خاتون اس وقت بے قابو ہو گئی جب اسے اپنے شوہر کی طرف سے پیغام ملا کہ اس نے دوسری شادی کر لی ہے اور وہ اپنی دوسری بیوی کے ساتھ شہر سے باہر جا رہا ہے۔