کویت اردو نیوز : مصری ایتھلیٹ محمود محسن نے فینسنگ ورلڈ کپ میں اسرائیلی ایتھلیٹ کو شکست دینے کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔
سوئٹزرلینڈ میں اس وقت سوئڈ فائٹنگ ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں۔ جس میں اسرائیلی کھلاڑی کو اپنےمصری حریف کے ہاتھوں دوہری تذلیل کاسامنا کرناپڑا۔
فینسنگ ورلڈ کپ میں مصری کھلاڑی محمود محسن نے اسرائیلی کھلاڑی ڈینیئل فریڈمین کو 5-0 سے شکست دی۔
مصری کھلاڑی محمود محسن نے پہلے اسرائیلی کھلاڑی کو بری طرح شکست دی اور پھر اس سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔
فینسنگ ورلڈ کپ کو "ایپی فینسنگ” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مصری کھلاڑی محمود محسن نے اسرائیلی کھلاڑی ڈینیئل فریڈمین کو شکست دینے کے بعد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی حریف سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی کھلاڑی اپنےمصری حریف کےساتھ مصافحہ کرنے کےلیے آگے بڑھا مگر محسن نے اسرائیلی سےمصافحہ کرنے سے انکار کر دیا اور پیٹھ پھیرکر اپنے راستے پر چل پڑے۔ اسرائیلی کھلاڑی کو میچ ریفری سے شکایت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور 23 سالہ مصری محمود محسن کےرویے پر اپنااحتجاج ریکارڈ کرایا۔
مصری آرمڈ فورسز فیڈریشن کے ایک ذریعے نے قومی ٹیم کے کھلاڑی محمود محسن کو سزا کے امکان کے بارے میں بتایا کہ محمود محسن کو انٹرنیشنل آرمز فیڈریشن کیجانب سے سزا نہیں دی جائے گی کیوں کہ فیڈریشن کے چند قوانین میں 3 ماہ قبل ترمیم کردی گئی تھی۔ نئے قوانین میں ہاتھ سے مصافحہ نہ کرنے اور تلواروں سے مصافحہ کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔