کویت اردو نیوز : گوجرانوالہ میں تھانے کے سامنے ڈاکوؤں نے بچے کی لاش لے کر آنے والے باپ کو 30 ہزار روپے سے محروم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پسرور روڈ پر جنڈیالہ باغولا تھانے کے سامنے ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں 4 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بچے کی لاش لےجانے والے رام پور کے رہائشی تنویر بھٹو کو لوٹ لیا۔
تنویر بھٹی نے بتایا کہ وہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ اپنے نومولود بیٹے کی لاش موٹر سائیکل پر گھر لے جا رہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے اسے روک کر رقم اور موبائل فون کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈاکوؤں کو ساری صورتحال بتائی اور ان سے منتیں کیں لیکن انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔
متاثرہ نے بتایا کہ ڈاکو تلاشی لے کر اس کی جیب سے 30 ہزار روپے اور دو عدد موبائل فون نکال کر چلے گئے۔
تنویر بھٹی نے بتایا کہ وہ رات گیارہ بجے اپنے 2 بھائیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بچے کی لاش کو لے کر گھر جا رہے تھے۔