کویت اردو نیوز : شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود جمعہ کو انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہی محل سے جاری بیان میں شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔
دریں اثنا عاجل نیوز کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز جدہ کے کورنش علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ ان کا انتقال 84 سال کی عمر میں ہوا ہے ۔
شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود نے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ 1985 میں وہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور حکومت میں تبوک کے گورنر تھے۔
بعد ازاں انہیں اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کا چیئرمین مقرر کیا گیا لیکن بعد میں وہ اس عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔
وہ مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 29ویں بیٹے تھے۔انہوں نے 1983 میں جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی، پھر بین الاقوامی علوم میں اسکندریہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی۔ انہوں نے متعدد تصانیف لکھی ہیں جن میں بہت سے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے