کویت اردو نیوز : فضائی آلودگی نہ صرف ہمارے پھیپھڑوں اور نظام تنفس کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آلودگی گردوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔
دنیا بھر میں کئی شہر ایسے ہیں جو آلودگی کی زد میں ہیں جن میں پاکستان کے شہر لاہور اور کراچی زیادہ تر سرفہرست ہیں جس کی وجہ سے دونوں بڑے شہروں میں سانس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق گردے یورین کے ذریعے خون سے تمام فضلہ اور غیر ضروری رطوبتوں کو نکالنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور آلودگی کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ مضر فضائی آلودگی گردوں کے فلٹرز کو نقصان پہنچاتی ہے۔
آلودگی سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر گردوں کے امراض کی ایک بڑی وجہ ہے جو گردے کی نازک خون کی نالیوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔
اس کے علاوہ فضائی آلودگی دل پر بھی اثر انداز ہوتی ہے جس کی وجہ سے شریانوں کے سخت ہونے کی وجہ سے گردوں میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔
آلودگی کی وجہ سے جسم میں فری ریڈیکلز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی سطح غیر متوازن ہو جاتی ہے جس سے گردوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔