کویت اردو نیوز : لیموں میں پائے جانے والے وافر غذائیت اسے سپر فوڈ بناتے ہیں، یہ انسانی جسم کے لیے ہر طرح سے فائدہ مند ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور لیموں نہ صرف کھانوں میں ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ مشروبات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
لیموں میں موجود کاپر، میگنیشیم، وٹامن بی 6، پوٹاشیم، زنک، اینٹی آکسیڈنٹس ، زنک کی مقدار انسانی جسم کو صحت مند بناتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر آدھے لیموں کو اپنی خوراک میں شامل کرنا انسانی صحت کو یہ فوائد پہنچا سکتا ہے۔
• لیموں میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے اور جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔
• روزانہ کی بنیاد پر لیموں کا استعمال کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی ایل ڈی ایل (خراب کولیسٹرول) کی سطح کو کم کرنےکیلیے بہترین ہے۔
• لیموں میں حل پذیر فائبر آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں موجود ‘پیکٹان’ نامی فائبر آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
• شہد کے ساتھ ایک گلاس لیموں پانی انسانی جسم کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ لیموں میں موجود فائبر انسانی جسم میں جذب ہونے کے بعد پھیلتا ہے جس سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
• لیموں گردے کی پتھری کے امکانات کو کافی حد تک کم کر سکتا ہے۔ لیموں میں سائٹرک ایسڈ کی زیادہ مقدار گردے کی پتھری کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔