کویت اردو نیوز : ایجار پورٹل پر رئیل اسٹیٹ سے متعلق نئے اقدامات کی اطلاع دی جائے گی ۔
سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق نئے اقدام کی اطلاع (Ijar) پورٹل کے ذریعے ہی دی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "تمام لوگوں کو متعلقہ معلومات کے لیے eJar پورٹل پر بھروسہ کرنا چاہیے”۔
عکاز کے مطابق، رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان تیسیر المفرج نے کہا تھا کہ "جنوری 2024 سے کرایہ ایجار پورٹل کے ذریعےہی ادا کیا جائے گا”۔
اتھارٹی کے ترجمان نے یہ بھی کہا تھا کہ ‘خلاف ورزی کرنے والے افراد کو فوری طور پر اور موثر سزا کا سامنا کرنا پڑے گا’۔
eJar پورٹل کے ذریعے منظور شدہ معاہدوں کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ان میں سے 6.6 ملین مکانات اور 1.3 ملین تجارتی مراکز سے متعلق ہیں۔
eJar پورٹل پر سب سے زیادہ رجسٹریشن 2023 کے دوران کی گئی۔ یومیہ اندراج کا تناسب 18,000 ریکارڈ کیا گیاتھا۔
جب کہ 2023 میں 2.8 ملین کرائے کے نام رجسٹر کیے گئے ہیں۔