کویت اردو نیوز : ہوٹل انتظامیہ نے 12 لاکھ روپے کی ٹپ لینے پر ویٹریس کو نوکری سے نکال دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس کے ’’اوون اینڈ ٹیپ‘‘ ریسٹورنٹ میں 40 سے زائد افراد پر مشتمل ایک گروپ کھانا کھانے آیا اور انہوں نے ویٹریس کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے اسے 4400 ڈالر ٹپ دی ، اور ریسٹورنٹ انتظامیہ کو یہ سب کچھ نظر نہیں آیا اور ویٹریس کو نوکری سے نکال دیا۔
رپورٹ کے مطابق صارفین کی جانب سے صرف ویٹریس ریان برینڈٹ اور اس کے سرور کو ٹپ دیا گیا لیکن انتہائی کم ٹپ دیکھنے کے بعد ریسٹورنٹ مینیجر نے ویٹریس کو 20 فی صد رکھنے اور باقی اپنے ساتھی ملازمین میں تقسیم کرنے کا حکم دیا۔
لیکن ریان نے انکار کر دیا اور نوکری سے نکال دیا گیا اور ادائیگی نہیں کی گئی۔ ٹپ والوں کو جب پتہ چلا تو وہ ریسٹورنٹ میں واپس آئے اور ٹپ واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس گروپ نے بعد میں ریسٹورنٹ کے باہر اسی ویٹریس ریان کو ٹپ کی پوری رقم واپس کردی۔