کویت اردو نیوز : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیر قانونی طور پر سعودی عرب سےنکلنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔
عاجل نیوز کیمطابق محکمہ پاسپورٹ نےآفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہاہےکہ "جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایک مسافر کو حراست میں لیا گیا ہےجس نےجعلی سفری دستاویز پر مملکت چھوڑنے کی کوشش کی”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایئرپورٹ حکام نے ملزم کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر لی ہے”۔
اس سے قبل بھی سعودی عرب کے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر حکام نے غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو افغان مسافروں کو گرفتار کیا تھا۔۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی پاسپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ افغان مسافر جعلی پاسپورٹ پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ جعلسازی کا انکشاف ہوا تو دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے حال ہی میں ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور خراب سرحدی چیک پوسٹوں کے ذریعے مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔