کویت اردو نیوز : پانی انسانی زندگی کی بقا کے لیے سب سے اہم چیز ہے۔ ہماری روزمرہ کی زندگی میں وافر مقدار میں پانی پینا نہ صرف ہمارے اندرونی اور بیرونی اعضاء کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ ہماری صحت کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔
اسی طرح عام پانی کے علاوہ گرم پانی پینا بھی ہماری صحت اور جسم پر بہترین اثرات مرتب کرتا ہے۔
•صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی پینے سے جسم میں موجود زہریلے مادے خارج ہو جاتے ہیں۔ گرم پانی خون کی روانی کو بڑھاتا ہے اور جسم سے غیر ضروری مادوں کو خارج کرتا ہے۔
• صبح نیم گرم پانی پینے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے معدہ اچھی طرح کام کرتا ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور ہمارا جسم غذائی اجزاء کو جذب کرتا ہے۔
• گرم پانی پینے سے ہمارے جسم کا میٹابولزم تیز اور بہتر کام کرتا ہے جس سے ہمارا وزن کم ہوتا ہے۔
• صبح اٹھنے کے بعد ایک گلاس نیم گرم پانی پینے سے آنتوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے ۔
• ایک گلاس گرم یا ٹھنڈے پانی کے ساتھ صبح کا آغاز پانی کی کمی کو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ جسم میں پانی کی مناسب مقدار جسم کے اعضاء کے صحیح کام کے لیے بہت ضروری ہے۔
• گرم پانی پینے سے گلے کی خراش کو عارضی طور پر بہتر کیا جا سکتا ہے۔ گرم پانی پینے سے گلے کی خراش اور درد میں کمی آتی ہے۔
• گرم پانی پینے سے ہمارا جسمانی اور ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔ دن کا آغاز ایک گلاس گرم پانی سے کرنے سے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے۔
• گرم پانی پینے سے جسم میں خون کی روانی تیز اور بہتر ہوتی ہے۔ گرم پانی پینے سے رگوں کو سکون ملتا ہے، جس سے آکسیجن اور غذائی اجزا جسم کے خلیوں میں بہتر طریقے سے داخل ہوتے ہیں۔
• روزانہ ایک گلاس نیم گرم پانی پینے سے منہ میں موجود بیکٹیریا ختم ہو کر منہ صاف ہو جاتا ہے۔ گرم پانی پینے سے مسوڑھوں کی سوزش بھی کم ہوتی ہے۔