کویت اردو نیوز : معاشی اور سماجی حالات جیسے بھی ہوں، جو خوش رہنا چاہتا ہے وہ خوش رہتا ہے اور دوسروں کو خوش رکھتا ہے۔ دنیا بھر میں درجنوں ایسے معاشرے ہیں جن کے لوگ انتہائی مشکلات کے باوجود خوش مزاج اور خوش اخلاق ہیں۔
زیادہ تر وقت مسکرانے اور ہنسنے سے زندگی کے تلخ پہلو بھی زیادہ تلخ محسوس نہیں ہوتے۔ خوش مزاجی انسان کو خوبصورتی سے جینے کا ہنر سکھاتی ہے۔ ایسے لوگوں کو ہر کوئی پسند کرتا ہے۔
دنیا بھر کے ماہرین کی تحقیق سے یہ نکتہ سامنے آیا ہے کہ خوشی اور مسرت میں آگے رہنا کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
رائے عامہ کے مختلف جائزوں اور سماجی تحقیق کے نتیجے میں ایسے ممالک سامنے آئے ہیں جن کے لوگ عام طور پر ہر حال میں خوش اور پرامن رہتے ہیں۔ یہ لوگ روزمرہ کے معاملات میں خوش مزاجی دکھاتے نہیں تھکتے۔
رائے عامہ کے جائزوں اور سماجی تحقیق کے نتیجے میں جن 20 ممالک میں لوگ خوش مزاجی اور انسان دوستی کے حوالے سے نمایاں ہیں ان میں آئس لینڈ، جاپان، میکسیکو، آسٹریا، تائیوان،آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، عمان، ویتنام، سکاٹ لینڈ تھائی لینڈ ، فن لینڈ، کوسٹا ریکا، سینیگال، کمبوڈیا، سویڈن،پرتگال،ڈنمارک، مراکش اور کینیڈا شامل ہیں۔