کویت اردو نیوز : دنیا کے سب سے بڑے کروز شپ ’آئیکن آف دی سیز‘ نے امریکا کے فلوریڈا کے شہر میامی کی بندرگاہ سے اپنا پہلا سفرشروع کردیا۔
بی بی سی کے مطابق 365 میٹر لمبا اور تقریباً ڈھائی ملین ٹن وزنی یہ جہاز کروز کمپنی رائل کیریبین کا ہے جو میامی سے 7 روزہ کیریبین ٹور پر روانہ ہوا ہے۔
2 بلین ڈالر کی لاگت سے فن لینڈ کے شہر ترکو میں ایک شپ یارڈ میں بنایا گیا، دنیا کا سب سے بڑا کروز جہاز 7,600 مسافروں کو لے جانے کی گنجائش رکھتا ہے۔ جہاز میں 7 سوئمنگ پول، 6 واٹر سلائڈز، ایک آئس اسکیٹنگ رِنک، ایک تھیٹر اور 40 سے زائد ریستوراں اور لاؤنجز ہیں۔
دوسری جانب ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پر چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا جہاز فضا میں نقصان دہ میتھین گیس چھوڑے گا۔
رائل کیریبین کی رپورٹ کے مطابق یہ جہاز جدید بحری جہازوں کے لیے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کی پیش گوئیوں سے 24 فیصد زیادہ توانائی کا حامل ہے۔