کویت اردو نیوز : بھارت میں ٹائی ٹینک کی محبت میں ڈوبے ایک جوڑے نے جہاز جیسا گھر بنالیاہے۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک شخص نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر ٹائی ٹینک جیسا گھر بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس پراجیکٹ پر کافی کام ہو چکا ہے۔
53 سالہ منٹو رائے اور ان کی اہلیہ ایٹا رائے کا یہ پروجیکٹ تین منزلہ ہے۔ ٹائی ٹینک نما گھر کی تعمیر نے مقامی تعمیراتی حلقوں میں کہرام مچا دیا ہے۔ مقامی لوگ بڑی تعداد میں اس گھر کو دیکھنے آرہے ہیں۔
یہ انوکھا گھر مغربی بنگال کے سلیگری کے دور افتادہ علاقے میں واقع ہے۔ گھر کے اندرونی حصے کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔
منٹو رائے کی خواہش ہے کہ ان کے گھر میں بھی ٹائٹینک کی طرح ایک عظیم الشان سیڑھیاں اور لکڑی کا وسیع کام ہو۔
منٹو رائے نے اپنے شاندار گھر کی چھت بھی بنائی ہے اور ایک کنٹرول روم بھی ہے۔ مہمان اس کنٹرول روم میں بیٹھ کر چائے کے باغات کا دلکش نظارہ کر سکیں گے۔