کویت اردو نیوز : خون میں شوگر لیول بڑھ جانےکو خطرناک سمجھا جاتا ہے لیکن کم گلوکوز لیول بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ویب سائٹ بولڈ اسکائی کے مطابق 16 عام اور خطرناک بیماریاں خون میں گلوکوز کی کم سطح کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
خون میں گلوکوز کی کم مقدار انسانی جسم کو شدید متاثر کرتی ہے اور اس کا اثر ہر شخص میں مختلف ہوتا ہے۔ خون میں گلوکوز کی کمی کی حالت کو "ہائپوگلیسیمیا” کہا جاتا ہے۔
اس حالت میں خون میں گلوکوز کی مقدار 70 ملی گرام سے کم ہو جاتی ہے جبکہ عام خون میں گلوکوز کی سطح 72 سے 108 ملی گرام تک ہوتی ہے۔ جب جسم میں مقدار 55 ملی گرام سے کم ہو جائے تو علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔
سینٹ لوکاس سینٹر اینڈہاسپیٹل کے پروفیسر فلپ میتھیو کی طرف سے لکھی گئی تحقیق کے مطابق، ہائپوگلیسیمیا سب سے زیادہ نظرانداز کی جانے والی بیماری ہے، جس کی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں میں اموات کی تعداد میں چھ گنا اضافہ ہوتا ہے۔
اس کی بڑی وجہ بلڈ شوگر کم کرنے والی ادویات کا استعمال ہے کیونکہ ذیابیطس کے شکار افراد کو اکثر ایسی دوائیں دی جاتی ہیں جو ان کے خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرتی ہیں۔
بعض اوقات یہ دوائیں گلوکوز کی سطح کو معمول سے کم کرنے کا سبب بنتی ہیں۔ یاد رکھیں، ہائپوگلیسیمیا ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ عام ہے۔