کویت اردو نیوز : سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ قومی ورثے اور تاریخی ورثے کو نقصان پہنچانابہت بڑا جرم ہے جس کی سزا قید اور جرمانہ یا پھر دونوں ہے۔
پبلک پراسیکیوشن سروس نے خبردار کیا ہے کہ قومی ورثے اور نایاب اشیاء کو تباہ کرنا یا انہیں کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے کی کوشش جرم ہے جس کی سزا ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہے۔
پبلک پراسیکیوشن سروس نے اس بات سے بھی خبردار کیا ہے کہ قومی ورثے کا تحفظ ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔
استغاثہ نے مزید کہا ہے کہ کسی کی مصنوعات یا خدمات کے اشتہارات کو قومی ورثے، میوزیم یا نایاب اشیاء پر چسپاں کرنا یا ان پر کسی بھی قسم کی تحریر لکھنا جرم ہے اور ایسا کرنے والوں کو سزا کا مستحق بھی قرار دیا جائے گا۔
پبلک پراسیکیوشن کا مزید کہنا ہے کہ سزا کا فیصلہ جرم کی نوعیت کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ جرمانہ یا قید یا دونوں بیک وقت ہو سکتے ہیں۔