کویت اردو نیوز : دل کی خرابی جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچنا بہت آسان ہے۔ہاٹ فیلئیر ایک طویل مدتی بیماری ہے جس میں دل جسم میں کافی خون پمپ کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔یعنی دل کام کرنا بند نہیں کرتا، بلکہ اس طرح کام نہیں کرتا جیسا کہ پہلے تھا۔
لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے بچنا مشکل نہیں ہے ، اس بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن دواؤں کی مدد سے اسے بڑھنے سے روکا جاتا ہے۔
یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہےکہ آپ روزانہ کچھ دیر چہل قدمی کی عادت ڈال کر اس مہلک بیماری میں مبتلا ہونےکےخطرے کو نمایاں طور پرکم کر سکتےہیں۔
حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہارٹ فیل ہونے سے بچنے کیلیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا ضروری نہیں بلکہ 4 ہزار قدم سے کم چلنا بھی فائدہ مندہوسکتا ہے۔تحقیق کےنتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ 3600 قدم چلنے سے دل کی ناکامی کا خطرہ 26 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔
اس تحقیق میں 63 سے 99 سال کی عمر کے درمیان تقریباً 6000 خواتین کو شامل کیا گیا۔ خواتین نے اپنی جسمانی سرگرمی اور آرام کے وقت کا تعین کرنے کیلیے ٹریکر پہنا، پھر اس ڈیٹا کا ان کے دل کی ناکامی کے خطرے سے موازنہ کیا۔ان خواتین کی صحت کی ساڑھے 7 سال تک نگرانی کی گئی، اس دوران 407 ہارٹ فیل ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
محققین کا کہنا تھا کہ ہماری عمر کیساتھ ساتھ زیادہ بھرپورجسمانی سرگرمیوں کو معمول پر لانا مشکل ہوجاتاہے لیکن روزانہ 3 ہزار قدم چلنامشکل نہیں ہوتا اور اس سے دل کی صحت کوبھی فائدہ ہوتاہے۔