کویت اردو نیوز 18 دسمبر: ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دے کر فیفا عالمی کپ جیت لیا ہے۔ارجنٹائن کی ٹیم نے پیلنٹی ککس پر فرانس کو دوکے مقابلے میں چارگول سے شکست دی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان فیفا عالمی کپ کا فائنل میچ مقررہ وقت میں دو ،دوگول سے برابررہا تھا اور اضافی وقت میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کرکے میچ تین ،تین سے برابر کردیا تھا۔
قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں فیفاعالمی کپ فٹ بال ٹورنا منٹ کے فائنل میچ کا فیصلہ اس کے بھی پینلٹی کک پرہواہے۔ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے پانچ پینلٹیوں پرچار گول کیے تھے اور فرانس کے کھلاڑی صرف دوگول کرسکے۔ اس سے پہلے ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے میچ کے پہلے ہاف کے تیئسیویں منٹ میں پینلٹی پر گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے برتری دلادی تھی۔
اس کے تیرہ منٹ کے بعد چھتیسویں منٹ میں اینجل ڈی ماریہ نے دوسرا گول کردیا لیکن میچ کے 80 ویں منٹ میں فرانس کے کیلیان ماپے نے گول کردیا اور اس کے صرف ایک منٹ بعد 81ویں منٹ میں انھوں نے دوسرا گول کر کے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا ہے۔
انھوں نے اضافی وقت میں پیلنٹی پرگول کیا تھا۔اس طرح وہ فٹ بال عالمی کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ارجنٹائن کی طرف سے میسی نے اضافی وقت میں تیسراگول کیاتھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کاآغاز تیزرفتاری سے ہوا لیکن فرانسیسی ٹیم ابتدا میں دفاعی کھیل پیش کرتے نظرآئی ہے اور میسی کی ٹیم جارحانہ کھیل پیش کررہی تھی لیکن دوسرے ہاف میں اس کے بالکل فرانسیسی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور میسی کی ٹیم کو دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے پرمجبور کردیا۔
لیونل میسی اس ٹورنامنٹ میں دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں جنھوں نے فیفاعالمی کپ کے ابتدائی مرحلے، گروپ 16، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل میچ میں گول کیے ہیں۔
فرانس اورارجنٹائن کے درمیان فائنل میچ کے دوران میں لوسیل اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا اور اس کی تمام 88966 نشستوں پرفٹ بال شائقین میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔فرانسیسی صدرعمانوایل ماکرون بھی اپنی ٹیم کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔