کویت اردو نیوز ، 9 اکتوبر 2023: بھارت میں شدید دباؤ کے باعث پاکستانی پریزنٹر زینب عباس دورہ ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی پریزنٹر زینب عباس کرکٹ ورلڈ کپ میں بطور پریزنٹر اپنے فرائض سرانجام دینے پہنچی تھیں تاہم انہیں بھارت میں مسلسل دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے احتیاطی طور پر واپسی کا فیصلہ کیا۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ زینب عباس کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھارت سے دبئی پہنچ چکی ہیں۔ زینب عباس نے یہ قدم اپنے اہل خانہ اور دیگر نشریاتی اداروں کے مشورے کے بعد اٹھایا۔
بھارت میں ایک وکیل نے زینب عباس پر بھارت مخالف ٹویٹس کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی تھی۔