کویت اردو نیوز : ساگو دانہ عام طور پر بیمار، کمزور یا بچوں کی خوراک کے طور پراستعمال کیاجاتا ہے لیکن اسے صحتمند لوگ بھی کھاسکتے ہیں۔
ساگو دانے کے بیج چھوٹے اور سفید ہوتے ہیں، یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور عام طور پر دودھ کے ساتھ کھائے جاتے ہیں۔
ساگو دانہ پوٹاشیم سے بھرپور ہوتاہے جو خون کی گردش کو بہتر بنانے کیلیے فائدہ مند ہے۔ خون کی گردش بہتر ہونے سے دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ ساگودانہ کے استعمال سے بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے۔
ساگودانہ کیلشیم، آئرن اور فائبر سے بھرپور ہوتاہے ، جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور ہڈیوں کو لچکدار بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ جسم میں کیلشیم وغیرہ کی متوازن مقدار ہونے سے ہڈیوں کی مضبوطی بڑھتی ہے اور تھکاوٹ بھی کم محسوس ہوتی ہے۔
غذائیت سے بھرپور ساگودانے میں فائبر،فولک ایسڈ، میگنیشیم، پوٹاشیم، کیلشیم، وٹامنز اور آئرن پایا جاتا ہے، اسلیے یہ جسم کوبھرپور طاقت دیتےہیں اور جسمانی کمزوری کو دور کرتےہوئے بہترین غذائیت فراہم کرتے ہیں۔
ساگو دانہ آسانی کیساتھ ہضم ہو جاتا ہے۔ اگر اسکوخالی پیٹ کھایاجائے تو یہ قبض کو دور کرنےمیں مدددیتا ہے۔ ساگو دانہ اکثر قے اور اسہال کے مریضوں کیلیے تجویز کیاجاتاہے۔
ساگودانہ اگر خالی پیٹ کھایاجائے تو یہ آنتوں کی صحت کیلیے فائدہ مند ہے۔
ساگو دانہ میں پایا جانے والا نشاستہ اور بائی کاربونیٹ طویل عرصے تک پیٹ بھرنے کا احساس دلاتے ہیں اور اسے بار بار کھانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔