کویت اردو نیوز،2اگست: افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان حکام نے موسیقی کے سینکڑوں آلات بشمول گٹار ، طبلہ اور اسپیکر فنکاروں، موسیقاروں اور فروخت کنندگان سے ضبط کرکے جلا دیئے۔
ہرات میں وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے صوبائی محکمے کے سربراہ عزیز الرحمان المہاجر نے کہا کہ موسیقی کو فروغ دینا اخلاقی بیراہ روی کے زمرے میں آتا ہے ، جس کی وجہ سے نوجوان گمراہی و گناہ کی جانب راغب ہوتے ہیں۔
افغان میڈیا نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ محکمہ اخلاقیات کیمطابق موسیقی کے آلات کی فروخت حرام ہے اور اسکے فروخت کنندگان کو کڑی سزا دی جائے گی۔
Related posts:
مصر کے مشہور ساحل پر شارک کے حملے میں خاتون سیاح اپنا بازو کھو بیٹھی
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں سے پیاروں کی یادیں بھی چھین لیں
جرمنی میں کووڈ-19 کا ویرئینٹ BA.2.86 دریافت ہوگیا۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار فضائیہ کی حاضرسروس آفیسر ’مس امریکہ‘ بن گئیں
کینیڈا : پاکستانی نژاد خاندان کو گاڑی سے کچلنے والا دہشتگرد قرار
نئی شناخت اور عزائم ؛ ترکیہ کا پہلا خلا باز خلائی مشن پر جانے کو تیار
سویڈن: مسجد میں آتشزدگی حادثہ یا تخریب کاری ؟
غزہ میں اسرائیل کا جنگی جنون، ہرطرف لاشیں ہی لاشیں