کویت اردو نیوز : ایک شامی خاتون اور اس کے بچے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں 11 سال بعد وطن میں جنگ کی وجہ سے ہونے والی علیحدگی کے بعد دوبارہ مل گئے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید لباس میں ملبوس ایک لڑکا اپنی ماں کی طرف لپکتا ہے۔ خاندان کے دیگر افراد جلد ہی دل کو چھو لینے والے ملاقات میں شامل ہو جاتے ہیں۔ عورت اور اس کے بچے اس ملاقات میں روتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق بچے جنگ کی وجہ سے والدین سے جدا ہو گئے تھے ۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں ماں نے اپنے بچوں کو دیکھا اور انہیں ’’میری زندگی‘‘ کہہ کر پکارا۔
ہوٹل کے استقبالیہ پر موجود لوگ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بچے اپنی والدہ سے دوبارہ مل گئے۔
بچوں کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اپنی ماں کو اپنے سامنے دیکھا تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔ آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ یہ آنسو خوشی کے تھے۔