کویت اردو نیوز : الجزائر کا فٹبالر سر پر فٹ بال لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک المناک واقعے میں الجزائر کے کھلاڑی وسیم جزار اتوار کو میچ کے دوران سر میں چوٹ لگنے سے انتقال کر گئے ہیں ۔
17 سالہ وسیم جزار وادی الاماۃ کلب کے بہترین کھلاڑی تھے ، جو اتوار کو امل مراوانہ کلب کے خلاف میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زمین پر گر گیا اور دم توڑ گیا۔
ویڈیو کلپ میں فٹ بال کو نوجوان کھلاڑی کے سر پر لگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ایک ہفتے تک کوما میں رہا۔
الجزائر کی فٹ بال فیڈریشن نے کھلاڑی کی موت کا اعلان کرتے ہوئے اس کو بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔