کویت اردو نیوز : رات کو جلدی کھانا انسانی صحت پر بہت سے مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
رات کو جلدی کھانا کھانے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ سونے سے پہلے بہتر طور پر ہضم ہوتا ہے۔ رات کا کھانا جلدی کھانے سے کھانے میں موجود غذائی اجزاء جسم میں اچھی طرح جذب ہو جاتے ہیں اور نیند کے دوران ہاضمے کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
رات کو جلدی کھانا میٹابولزم کو منظم کرتا ہے، جس سے توانائی کی سطح اور مجموعی میٹابولک صحت بہتر ہوتی ہے۔
رات کو دیر سے کھانا کھانے کے فوراً بعد سونے سے تیزابیت کا باعث بنتا ہے لیکن جلدی کھانے سے تیزابیت کا مسئلہ نہیں ہوتا۔
جلدی رات کا کھانا کھانے سے توانائی کی سطح رات بھر اور اگلے دن تک برقرار رہتی ہے، جس سے ذہنی اور جسمانی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔
رات کا کھانا جلدی کھانا بھوک اور تناؤ کے ہارمونز کو متوازن رکھتا ہے، جس سے مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔
اگر سوتے وقت معدہ ہلکا ہو تو تیزابیت اور بدہضمی کے مسائل کا سامنا نہیں ہوتا جس کی وجہ سے نیند بھی اچھی آتی ہے۔
رات کا کھانا جلدی کھانے سے ہمارے جسم کو کیلوریز جلانے میں زیادہ وقت ملتا ہے، جس سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے ۔
رات کا کھانا جلدی کھانے سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے کیونکہ جسم کو کھانا ہضم ہونے میں زیادہ وقت ملتا ہے۔
جلدی کھانا کھانے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
جلدی رات کا کھانا کھانے سے جسم کھانا اچھی طرح ہضم کرتا ہے جس سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور دل پر دباؤ نہیں پڑتا۔