کویت اردو نیوز : جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی پر دو ٹیکسی ایپس اور 4 ہوم ڈیلیوری ایجنسیوں کے لائسنس معطل کر دیے گئے ہیں۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ "جن اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، انہوں نے ایک طرف قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے اور دوسری طرف معیاری خدمات فراہم کرنے میں کوتاہی کی ہے”۔
اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف مجاز ایپس سے نمٹیں اور کسی بھی ایسی ایپ کی رپورٹ کریں جو سروس کے معیار کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ ملک میں کام کرنے والے تمام متعلقہ اداروں کی نگرانی جاری رکھے گی تاکہ طے شدہ ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
ریاض پولیس نے عوامی شائستگی اور سماجی اقدار کے علاوہ صنفی تعصب کو ہوا دینے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ‘گرفتار شخص نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شیئر کیا تھا’۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ "مذکورہ شخص نے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بھی شیئر کی تھی ۔