کویت اردو نیوز،30اگست: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کارروائی کے دوران دوحہ جانے والے مسافر کے قبضے سے ہیروئن اور آئس کرسٹل وائٹ ہیروئن سے بھرے دو پیکٹ برآمد کر لیے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے برآمد شدہ پیکٹ سے مجموعی طور پر 1.996 کلو گرام ہیروئن اور کرسٹل آئس ضبط کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسافر تجزیر خان نے ہیروئن بھرے یہ پیکٹ بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھے تھے تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران نہایت پروفیشنل مہارت کا مظاہرہ کیا اور منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Related posts:
تاریخ میں پہلی بار عمرہ زائرین کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ تک پہنچ گئی
متحدہ عرب امارات نے کن کن قومیتوں کے لیے ویزے کا اجرا نہیں روکا؟
سعودی عرب نے عمرہ کیلئے ای ویزا کے اجراء کا آغاز کر دیا
غیرویکسین شدہ افراد پر ابوظہبی میں مختلف پابندیاں عائد کردی گئیں
سعودی عرب کا ایک لاکھ ڈیجیٹل جابز ٹریننگ دینے کا منصوبہ تیار
کویت نے بحرین کو فٹ بال کے ایک دوستانہ میچ میں 2 گولز کی برتری سے شکست دے دی
عمان اور پاکستان کے مابین فضائی سفر بڑھانے پر اتفاق ہوگیا
بحرینی کے غیرملکی طلباء ملک میں معذور افراد کی مدد کیلئے استعمال شدہ کتابیں فروخت کرنے لگے