روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عام معافی میں توسیع نہیں کی جائے گی نجی علاقوں میں قیام پذیر رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے اب کوئی معافی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ رہائش گاہوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے عام معافی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لہذا دیئے گئے شیڈول کے مطابق 30 اپریل بروز جمعرات ہی آخری تاریخ ہوگی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ 30 اپریل کو ختم ہونے والی ڈیڈ لائن سے فائدہ اٹھانے والوں کی کل تعداد اب تک 25,000 ہے جبکہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی کل تعداد 160,000 ہے جسکے مطابق 135,000 رہائشیوں نے دی گئی عام معافی کا فائدہ نہیں اٹھایا اور اب تک کویت کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس رپورٹ میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال کے لئے درپیش بہت سی دوسری چیزوں کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے تمام پناہ گاہوں کا استعمال نہ کیا جائے اور وہ ممالک جنہوں نے اپنے شہریوں کے لئے فضائی حدود کھولنے سے انکار کیا ہے ممکن ہے جلد ہی اپنے شہریوں کے لئے فضائی حدود کھول دیں۔