کویت اردو نیوز 20 ستمبر: بھارت کی ریاست اترپردیش میں کبڈی کے کھلاڑیوں کو بیت الخلا میں کھانا پیش کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی جس پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ویڈیو 16 ستمبر کو لڑکیوں کے انڈر 17 ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران بنائی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی گندے اور بدبودار بیت الخلا میں چاول اور سبزی کا سالن برتنوں میں لے کر وہی کھا رہے ہیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد اترپردیش حکومت نے سہارنپور کے اسپورٹس آفیسر کو معطل کر دیا۔ آفیسر کا کہنا تھا کہ جگہ کی کمی کے باعث کھلاڑیوں کو ٹوائلٹ میں کھانا دیا گیا۔ سہارنپور کے مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ میں کھانا پیش کرنے کی شکایت بھی ملی تھی، مذکورہ واقعے پر انکوائری کا حکم دے دیا، رپورٹ آنے کے بعد آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
यूपी की कबड्डी खेलने वाली बेटियों को टॉयलेट में खाना परोसा गया।
झूठे प्रचार पर करोड़ों खर्च करने वाली BJP सरकार के पास हमारे खिलाड़ियों के लिए अच्छी व्यवस्था करने के पैसे नहीं हैं।
धिक्कार है! pic.twitter.com/UazJvCrWPB
— Congress (@INCIndia) September 20, 2022
ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بی جے پی حکومت مختلف مہمات پر کروڑوں روپے خرچ کر سکتی ہے مگر اس کے پاس کھلاڑیوں کے لیے مناسب انتظامات اٹھانے کے لیے پیسہ نہیں۔