کویت اردو نیوز 09 نومبر: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں 153 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اورمحمد رضوان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جس سے
ٹیم کو اعتماد حاصل ہوا ہے۔ بابر اعظم 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 57 رنز بناکر پویلین لوٹے پاکستان دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر کے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ بابر اعظم 16 ویں مرتبہ سینچری شراکت میں حصہ دار بنے ہیں جبکہ بابر نے رضوان کے ساتھ 9 مرتبہ سنچری شراکتیں بنائی ہیں۔
بابراعظم نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ دو دو مرتبہ سینچری شراکت بنائی جبکہ حیدر علی، حارث سہیل اور حفیظ کے ساتھ ایک ایک سنچری شراکت بنائی، بھارت کے روہت شرما کیرئیر میں 14 سینچری شراکت میں حصہ دار رہے۔ اس کے علاوہ بابر اور رضوان بطور پارٹرنز ڈھائی ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔