کویت اردو نیوز 12 ستمبر 2023: شاہینوں نے تیسری ایشیاء IKD کراٹے چیمپئن شپ میں 2 گولڈ، 3سلور اور 1براؤن میڈل جیت لئے۔
تیسری ایشیائی آئی کے ڈی کراٹے چیمپئن شپ 31اگست تا 4ستمبر تک ایران کے شہر اصفہان میں منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ میں عراق، انڈیا، آرمینیا، پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش ، افغانستان اورمتحدہ عرب امارات اور میزبان ملک ایران کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف فائٹ اور کاتا کیٹیگریز میں 2 گولڈ، 3 سلور اور 1 براؤنز میڈل اپنے نام کئے۔
منفی 45 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں بلوچستان کے زین الدین ترین نے گولڈ میڈل اور انفرادی کاتا میں سلور میڈل جیتا۔
منفی 55 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں ٹنڈوالہ یار کے عبدالرحمن قائمخانی نے گولڈ میڈل اورانفرادی کاتا میں سلور میڈل جیتا۔
منفی 75 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں شہداد پور کے عبد السلام بروہی نے سلور میڈل اور انفرادی کاتا میں براؤن میڈل حاصل کیا۔ پاکستان نے مجموعی طور پر چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔