کویت سٹی 01 اگست: بھارت نے 31 اگست تک بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے تمام بین الاقوامی پروازوں کی معطلی میں 31 اگست تک توسیع کا اعلان کردیا تاہم اس پابندی کا اطلاق بین الاقوامی آل کارگو کارروائیوں اور خصوصی طور پر سول ایوی ایشن کے ذریعہ منظور شدہ پروازوں پر نہیں ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ "حکومت نے طے شدہ بین الاقوامی کمرشل مسافر سروس پر معطلی 31 اگست 23:59 بجے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔”
اس سے قبل 15 جولائی تک کمرشل پروازوں کی معطلی کے بعد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کو 31 جولائی تک بڑھا دیا گیا تھا تاہم اندرون ملک پروازیں 25 مئی سے دوبارہ شروع ہوگئی تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: PCR ٹیسٹ کی فیس میں کمی کر دی گئی
سینئر سرکاری عہدیداروں کے مطابق پابندی میں توسیع کی گئی ہے کیونکہ بھارت کو طے شدہ بین الاقوامی کاروائیاں دوبارہ شروع کرنے سے پہلے تیاری میں مزید کچھ وقت لگے گا۔