کویت اردو نیوز، 4 مئی: سعودی حکومت نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے پاس سے نسوار نکلی تو انتہائی سخت سزا دی جائے گی۔
سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں اور اسی حوالے سے سعودی حکام نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ وہ نسوار لے کر نہ آئیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔
سعودی عرب کے احکامات پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ائیرپورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز بھی لگوا دیئے ہیں۔
دوسری طرف سعودی وزارت صحت نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ لازمی طور پر حفاظتی ٹیکے لگوا لیں۔
حج کے اجازت نامے شوال سے جاری کیے جائیں گے اور اجازت نامے کے لیے حفاظتی ٹیکے اور ویکسینیشن مکمل ہونا لازمی ہے۔
حج سیزن شروع ہونے سے 10 روز قبل حفاظتی ویکسین لگوانا لازم ہے۔
Related posts:
امارات میں خاتون نےمرد کا منہ نوچ ڈالا، قید اور جرمانےکی سزا
بحرینی والدہ اپنی بچی کی زندگی بچانے پر امارات کے صدر کی شکرگزار
پولیس نے سرپرائز برتھ ڈے منانے کی میزبانی کرتے ہوئے خاتون کی 6 سال بعد جیل میں والد سے ملاقات کر ادی
عرب ملک سے ٹافیوں میں سونا سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار
پائیدار ترقی کے عمل میں یو اے ای بازی لے گیا
یورپی سپریم کورٹ نے کام کی جگہوں پر اسکارف پہننے پر پابندی عائد کردی
جعلی اشیا کی فروخت پر دس لاکھ ریال تک جرمانہ اور تین سال قید ہو سکتی ہے
متحدہ عرب امارات کے سیاحوں کے لیے آرمینیا جانے کے لیے ویزا قوانین میں نرمی