کویت اردو نیوز، 10 مئی:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں یاتریوں کی بس پُل سے گرگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے کھرگون سے اندور جانے والی ایک بس پل سے نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔
کھرگون کے سب ڈویژنل افسر (پولیس) راکیش موہن شکلا نے بتایا کہ اندور کی طرف جا رہی بس ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 34 کلومیٹر دور ڈونگرگاؤں کے نزدیک ندی کے پل پر ریلنگ کو توڑ کر نیچے گر گئی
Related posts:
اسرائیلی سفیر کو پاگل قرار دے کر کولمبیا سے نکال دیا گیا
کینیڈا نے ورک پرمٹ کی شرائط کا اعلان کر دیا
کینیڈا میں بین الاقوامی طلباء کی حکومت سے اہم درخواست
دو سر اور ایک دھڑ والی بہنوں نے امریکی فوجی سے شادی کر لی
ٹائٹن آبدوز میں سوار پاکستانی باپ بیٹے سمیت تمام مسافروں کی ہلاکت کا اعلان
شینگن ویزا کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان، پروسیسنگ ٹائم بہتر ہوسکے گا
اسرائیل اور اس کے حمایتیوں کا تیل بند کیا جائے: کویتی رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ
دنیا کے مہنگے ترین شہد کی قیمت کیا ہے؟