کویت اردو نیوز، 17مئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ اروشی روٹیلا نے انڈسٹری کی مشہور اور ہر دلعزیز اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک کا حصہ ہونے کی تصدیق کر دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کو فرانس میں ہونے والے 76ویں کانز فلم فیسٹیول میں دیکھا گیا جہاں وہ خوبصورت لباس کے ساتھ نظر آئیں
کانز فلم فیسٹیول میں اداکارہ سے پروین بابی کی بائیوپک سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی اور کہا کہ آپ نے ٹھیک سنا ہے، میں ان کی بائیوپک میں مرکزی کردار نبھاؤں گی۔
اروشی روٹیلا کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ کانز میں دنیا کا سب سے نمایاں فلمی فیسٹیول ہوتا ہے، منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔
فرانس روانگی سے قبل اروشی روٹیلا کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں انہوں نے میڈیا کو پوز دئیے
Related posts:
لیڈی گاگانےمداحوں کی توجہ حاصل کرلی
شعیب ملک کی نئی شادی پرڈیپ فیک سےبنی میم وائرل
ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز مشن امپاسبل کے پریمیئر کیلئے ابوظہبی پہنچ گئے
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ قطر میں اپنے مداحوں کیساتھ مصروف
ابو ظہبی میں "سی ورلڈ" نامی میگا تھیم پارک کے افتتاح کا اعلان کردیا گیا
آرٹسٹ یارا: خلیجی زبان میں گانا ریکارڈ کروائیں گی
ایشوریا رائےایک بارپھرتنقید کانشانہ بن گئیں
وہ فلم جوآپکو اپنی کہانی محسوس ہوگی