کویت اردو نیوز، 17مئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ اروشی روٹیلا نے انڈسٹری کی مشہور اور ہر دلعزیز اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک کا حصہ ہونے کی تصدیق کر دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کو فرانس میں ہونے والے 76ویں کانز فلم فیسٹیول میں دیکھا گیا جہاں وہ خوبصورت لباس کے ساتھ نظر آئیں
کانز فلم فیسٹیول میں اداکارہ سے پروین بابی کی بائیوپک سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی اور کہا کہ آپ نے ٹھیک سنا ہے، میں ان کی بائیوپک میں مرکزی کردار نبھاؤں گی۔
اروشی روٹیلا کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ کانز میں دنیا کا سب سے نمایاں فلمی فیسٹیول ہوتا ہے، منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔
فرانس روانگی سے قبل اروشی روٹیلا کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں انہوں نے میڈیا کو پوز دئیے
Related posts:
امیتابھ بچن کی ائیرفورس کے انٹرویو میں ناکامی کی دلچسپ وجہ سامنے آ گئی
انجیلینا جولی بے بس فلسطینیوں کی آواز بن گئیں
بالی ووڈ میں 'زخمی شیر' کی واپسی کب ؟
سوناکشی سنہا نے والد کا دیرینہ خواب پورا کردیا
"عین دبئی" دنیا کے سب سے بڑے جھولے کی ٹکٹ کیا ہو گی؟
شاہ رخ خان نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
بھارت میں اداکارہ کی خودکشی کا ایک اورواقعہ
9 اور 10 فروری کو ریاض بلیوارڈ سٹی میں منعقد کاسٹیوم فیسٹیول میں داخلہ بالکل مفت