کویت اردو نیوز : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوسی ایکشن تھرلر فلم ‘ٹائیگر 3’ کی ریلیز کے تیسرے روز ہی مقبولیت میں کمی واقع ہوگئی۔
ایکشن سے بھرپور یہ فلم تیسرے دن صرف 42 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی، فلم نے ریلیز کے پہلے دو دنوں میں باکس آفس پر تقریباً 100 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی نئی فلم کا تمام مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔
ریلیز کے پہلے اور دوسرے دن باکس آفس پر شاندار آغاز کے بعد تیسرے دن فلم کے باکس آفس کلیکشن میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
انڈسٹری ٹریکر سیکنلک کے مطابق، فلم نے باکس آفس پر اب تک 146 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، جس سے یہ 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی 17ویں فلم ہے۔
جس کے بعد یہ فلم سلمان خان کی تمام پچھلی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ توڑنے والی پہلی فلم بن گئی۔
‘ٹائیگر 3’ 2017 کی فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ کا سیکوئل ہے، جس میں بالی ووڈ کی کوئین کترینہ کیف نے زویا کا کردار ادا کیا ہے۔
اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ ہریتک روشن اور شاہ رخ خان بھی کام کر رہے ہیں۔
دو گھنٹے 36 منٹ کی اس فلم میں دھماکہ خیز ایکشن مناظر سے ناظرین کو محظوظ کیا گیا ہے۔