کویت اردو نیوز ، 2 اکتوبر 2023: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے اکثر اپنے فیشن کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں اور اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔
اداکارہ کو پیرس فیشن شو میں ایک برانڈ کی نمائندگی کرنے اور اس حوالے سے لباس کا انتخاب کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اداکارہ کو سنہرے کیپ گاؤن اور سنہرے بالوں میں دیکھ کر مداح زیادہ خوش نہیں ہیں اور مختلف طریقوں سے ایشوریا رائے کے لک میں خامیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے ایک سوشل سائٹ پر بھی اداکارہ کے لک کا خوب چرچا ہے جس سے یہ بات واضح ہے کہ مداح ان کے انداز کو ناپسند کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ کے مداحوں نے ان کی خوب تعریف کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ مشہور اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن نے پیرس فیشن ویک کے دوران رن وے پر شاندار پرفارمنس دکھائی۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ اداکارہ کو ان کے انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو، مختلف تقریبات میں اداکارہ کی نمائندگی پر صارفین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
اداکارہ پر تنقید کی جاتی ہے کہ ان کا ایک ہی انداز، شکل، فیشن، جس میں ایک جیسے بال بنانا، ایک جیسے کپڑوں کا انتخاب کرنا اور میک اپ کو بھی تبدیل نہ کرنا شامل ہے۔ .
سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکارہ کے مداح بھی ان کے انداز سے پریشان ہیں۔