کویت اردو نیوز، یکم جون: مقابلہ حسن میں بیوی کے رنر اپ آنے پر ماڈل کے خاوند نے شدید غصے میں آکر جیتنے والی ماڈل کا تاج توڑ دیا۔
برازیل میں منعقدہ مقابلہ حسن کے دوران اسٹیج پر ہونیوالی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون فائنل میں پہنچنے والی نتھالی بیکر اور ایمانیولی بیلینی میں سے کسی ایک کو تاج پہنانے کے لیے نتیجہ سنتی ہیں لیکن اس سے قبل کہ مقابلہ جیتنے والی ایمانیولی بیلینی کو تاج پہنائیں دوسرے نمبر پر آںے والی نتھالی بیکر کے خاوند نے اسٹیج پہ آکر ان کے ہاتھ سے تاج کھینچ کر زمین پر پھینک دیا۔
https://twitter.com/brunoguzzo/status/1662809530206412800?s=20
اسٹیج پر حملہ آور شخص اپنی بیوی کو بھی وہاں سے لے گیا اور اس بار پھر تاج اٹھا کر اسٹیج پہ پٹخ کر توڑ دیا۔
مقابلہ حسن کی سکیورٹی نے اسٹیج پر حملہ آور ملزم کو جاتے ہوئے پکڑ لیا۔
مقابلہ حسن میں ہنگامہ آرائی کا مقصد نتیجہ تسلیم نہیں کرنا ہے جب کہ منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن کے جج بیلینی کو فاتح قرار دینے میں حق بجانب اور درست تھے۔