کویت اردو نیوز، 2جون: بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گرکرتباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ائیرفورس کا تربیتی طیارہ جمعرات کے روز ریاست کرناٹکا کے علاقے سورتی میں گرکرتباہ ہوا۔
بھارت میڈیا کا بتانا ہےکہ جس دوران حادثہ پیش آیا اس وقت طیارہ معمول کی تربیتی پروازپر تھا، یہ حادثہ بنگلورو شہر سے 136 کلو میٹر دور چمراج نگر ضلع میں پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے میں موجود کریو ممبران محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور طیارہ گرنے کی وجوہات کا فوری طور پرپتا نہیں چل سکا ہےـ
Related posts:
دوستوں سےاظہار یکجہتی کیلئے روزے رکھنا غیر مسلم خاتون کیلئے اپنی دریافت کا راستہ بن گیا
اسرائیل میں ہزاروں افراد کا احتجاج؛ نیتن یاہو کے استعفیٰ کا مطالبہ
استنبول میں ریموٹ کنٹرول سے زیورات کی دکان کو لوٹ لیا گیا ؛ وڈیو وائرل
ایک ہی ہفتے میں دوسرا واقعہ، اسپین میں 37 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے
باربی ٹرینڈ کا بخار، مارکیٹ میں گلابی رنگ کے باربی تابوت بھی آ گئے
لفٹ نے خاتون کی جان لے لی، ویڈیو جاری
نماز کے دوران امام کے موبائل فون پر تلاوت قرآن پر نیا تنازعہ
بینک لوٹنے کے بعد فرار ہونے والے ڈاکو کا عبرتناک انجام