کویت اردو نیوز،17جون: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نےعوام سے آج بروز اتوار ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے یہ تاکید کی ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت مقامی عدالت میں اپنی گواہی قلم بند کرائیں۔
سعودی سپریم کورٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ اتوار کو اسلامی سال کے آخری ماہ کا چاند دیکھا جائے گا جس کیلئے عوام سے ہلال دیکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ چاند آنکھوں سے اور یا ٹیلی اسکوپ سے اگر دیکھنا چاہیں تو اس کی بھی اجازت ہوگی۔ تاہم، چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی گواہی کا فوری طور پر اندراج کرائیں۔
سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذوالحجہ کا چاند آج 18 جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور اس حساب سے وقوف عرفہ بروز منگل 27 جون اور عیدالاضحی 28 جون کو متوقع ہے
Related posts:
قطر :ڈلیوری بائیکرز کے لیے انتباہ جاری
ترکی کے بعد چین اور تاجکستان میں بھی 7.2شدت کا زلزلہ آگیا
فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو $119,000 مالیت کی لگژری گھڑی تحفہ میں مل گئی
پاکستانی عازمین حج کو آب زم زم مفت میں نہیں ملےگا: ذرائع
سعودی عرب: کیا پرائیویٹ شعبے کے کارکن دو ملازمتیں رکھ سکتے ہیں؟
قطر نے تارکین وطن کو مستقل رہائش دینے کی پیشکش کر دی
سعودی ٹورازم اتھارٹی نے پاکستان میں نسک ٹریول ایپ متعارف کرادی
امریکی صدر جو بائیڈن نے مسلمان ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کر دی