کویت اردو نیوز،3جولائی: پی آئی اے کاحجاج کرام کی واپسی کے لیے فضائی آپریشن گزشتہ روز شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جدہ انٹرنیشنل سے پہلی پرواز اتوار کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
ایئرپورٹ حکام نے حاجیوں کا استقبال کیا،پہلی حج پرواز کے ذریعے 363 حاجی پاکستان پہنچے۔
اسی طرح پی آئی اے کی ایک اور حج پرواز کراچی پہنچ گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایئر پورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا اور حجاج کرام کو حج ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔
علاوہ ازیں جدہ سے پی کے760پرواز 329حاجیوں کو لیکر لاہور پہنچ گئی،پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن 2 اگست تک جاری رہے گا
Related posts:
ویڈیوز بنانے کا شوق ایک اور ٹک ٹاکر کی زندگی نگل گیا
29 گولڈ میڈلز جیتنے والا ایم بی بی ایس ڈاکٹر تاحال بیروزگار
پاکستانی شہریوں کے لیے ترکیہ کا ای ویزا کا اعلان
پاکستان نےنئے سال کی تقریبات پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا
نوجوانوں کو ڈنکی لگوا کر یونان بھیجنے والا گینگ لیڈر گرفتار
آئی وائرس پھیلنے پر پاکستان کے 56,000 سکول بند
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سرمایہ کاری کے بڑے معاہدے پر دستخط
کویت نے عرصہ دراز سے پاکستانیوں پر لگی ویزہ پابندی بحال کر دی