کویت اردو نیوز،10اگست: کورونا وائرس کی ایک اور قسم جیسی عالمی وبا بھارت میں سامنے آ گئی۔
کورونا وائرس کی اس نئی قسم کا نام ’ایرس‘ (Eris) ہے، جو کورونا ویکسینز کے خلاف کافی حد تک مدافعت رکھتی ہے۔
مہاراشٹر میں اس قسم کے مریض رواں سال مئی میں سامنے آئے تھے تاہم جولائی تک اس کا پھیلاﺅ زیادہ نہیں ہوا، تاہم حالیہ ہفتوں میں اس کے سینکڑوں مریض سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔
مہاراشٹر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جولائی کے اختتام تک ایرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70تک تھی جو اگست کے پہلے 6دنوں میں 120سے تجاوز کر گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرس بارے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ بیماری اس لیے بھی زیادہ پھیل رہی ہے کیونکہ لوگوں میں ویکسی نیشن سے آئی قوت مدافعت کا وقت کے ساتھ اثر کم ہوتا جا رہا ہے۔
Related posts:
جسم میں پانی کی کمی کی علامات اور نقصانات
مہنگی کاسمیٹکس چھوڑیں اور مرغی کے پنجے استعمال کریں
سیب کا سرکہ: مہاسوں اور داغوں کا فوری علاج
بائے بائے ہئیر کلر: کچن میں موجوداشیاء سےبال ڈائی کریں
کیا آپ رات کو سونے میں دشواری کا سامنا ہے؟ تو ان کھانوں کو چھوڑ دیں
امید سے وزن میں کمی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، تحقیق
کینسرروکنےمیں مددگارپھل
اچھی اور پرسکون نیند آپ سے چند اقدامات کے فاصلے پر