کویت اردو نیوز،10اگست: امام کعبہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ برائے مذہبی کا سربراہ بدرجہ وزیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان شاہی نے بروز منگل فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان نے ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ بدرجہ وزیر مقرر کیا۔
ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔
ایوان شاہی نے متعلقہ اداروں کو شاہی فرمان پرعمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی ہے۔
Related posts:
سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں و سیاحوں کیلئے ایک اور سہولت کا آغاز
یہودیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصٰی پر حملہ کر دیا
پاکستانی نے بگ ٹکٹ ڈرا میں 300,000 درہم کی لگژری گاڑی جیت لی
دوران پرواز طیارے کے عملے کے کام میں رکاوٹ ڈالنے پر سزا و جرمانہ کیاہوگا
سعودی کافی ہاؤس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران کام کے اوقات کار کی تفصیلات جاری
سعودی شہری کی اونٹ سے سخاوت سوشل میڈیا پر چھاگئی
متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے لیے پروازیں معطل کردیں