واشنگٹن: (کویت نیوز اردو) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف گواہی دینے والے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو موت کی سزا دینے کی تجویز دے دی۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف درج مقدمے میں سرکاری گواہ کے طور پر پیش ہوئے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت انتخابی نتائج میں ہیراپھیری کرنے ،سرکاری خفیہ دستاویزات اپنے ہمراہ لے جانے، کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے کے لیے اکسانے اور جنسی تعلقات قائم کرنے سمیت 91 الزامات کا سامنا ہے ، ایک مقدمے میں جنرل مارک ملی سابق صدر کیخلاف سرکاری گواہ کے طور پر پیش ہوئے ، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ شدید غصے میں آگئے۔
ٹرمپ نے جنرل مارک ملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مارک ملی کی آئندہ ہفتے ریٹائرمنٹ امریکی عوام کے لیے جشن منانے کا وقت ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کک کہ جنرل مارک ملی کی چین کیساتھ تعلقات کی وجہ پر انہیں سزائے موت دی جائے ۔
ٹرمپ نے مارک ملی کو نااہل ملٹری کمانڈرز قرار دیتے ہوئےکہا کہ اس کی وجہ سے افغانستان میں کئی امریکی فوجی مارے گئے ، سینکڑوں امریکی شہریوں کو انخلاء کے وقت افغانستان میں تن تنہا چھوڑنے کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالر کا امریکی فوجی سامان بھی وہیں چھوڑ دیا گیا ۔