کویت اردو نیوز ، 4 اکتوبر 2023 : بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع واشم میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھینس نے چارہ کھاتے ہوئے خاتون کا منگل سوتر نگل لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل سوتر کا وزن 25 گرام تھا جس کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔
منگل سوتر نکالنے کے لیے بھینس کا آپریشن کیا گیا۔ ویٹرنری افسر بالاصاحب کاؤندانے کہا کہ میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے بھینس کے پیٹ میں منگل سوتر کی موجودگی کی تصدیق ہوئی اور پھر آپریشن کیا گیا۔
ویٹرنری آفیسر کے مطابق بھینس کے پیٹ پر آپریشن 2 گھنٹے تک جاری رہا اور اس میں 60 سے 65 ٹانکے لگے۔ انہوں نے پالتو جانوروں کو کھانا کھلاتے وقت احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ۔
اس سے قبل ریاست ہریانہ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب ایک گائے نے تقریباً 40 گرام سونا نگل لیا۔
Related posts:
یمن کے جنگجوؤں کی اسرائیل کو دھمکی
کینسر میں مبتلا خاتون مرنے سے قبل لوگوں کا 16 ملین ڈالر قرض ادا کرگئی
ایشیانہ ائیرلائن کے ایک مسافر نے دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھول دیا
مصر: سوتن کے خوف سے شوہر کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا
مشہور مصنف اہلیہ سمیت دائرہ سلام میں داخل: وڈیو وائرل
' فادر فار سیل' 8 سالہ بیٹی کا باپ سےمعصوم انتقام
ملک میں قانون کی بالادستی، کویت نے عالمی سطح پر پوزیشن حاصل کر لی
میکڈونلڈز نے کاروبار بندہونے پر بائیکاٹ مہم کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا