کویت اردو نیوز ، 9 اکتوبر 2023: بھارت میں شدید دباؤ کے باعث پاکستانی پریزنٹر زینب عباس دورہ ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی پریزنٹر زینب عباس کرکٹ ورلڈ کپ میں بطور پریزنٹر اپنے فرائض سرانجام دینے پہنچی تھیں تاہم انہیں بھارت میں مسلسل دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے احتیاطی طور پر واپسی کا فیصلہ کیا۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ زینب عباس کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھارت سے دبئی پہنچ چکی ہیں۔ زینب عباس نے یہ قدم اپنے اہل خانہ اور دیگر نشریاتی اداروں کے مشورے کے بعد اٹھایا۔
بھارت میں ایک وکیل نے زینب عباس پر بھارت مخالف ٹویٹس کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی تھی۔
Related posts:
پاکستان آتے ہی انگلینڈ ٹیم پر وائرس کا حملہ، پانچ کھلاڑی بیمار ہو گئے
سعودی عرب: ٹوکیو اولمپکس 2020 میں سعودی کراٹے پلیئر غلطی سے دوسرے نمبر پر آ گیا
دبئی نے فٹ بال شائقین کو پہلا ملٹی انٹری، 90 دن کا ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا
پی ایس ایل کے بقیہ چار میچز کا نومبر میں انعقاد پر غور
میچ منسوخ ہونے کے بعد ایرانی شائقین کا قاسم سلیمانی کے مجسمہ پر پتھراؤ
قطر الجزائر میں ہونے والے عرب گیمز میں 104 کھلاڑیوں کے ساتھ شرکت کرے گا
سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹی20 ایشیا کپ کا فائنل جیت لیا
فیفا ورلڈ کپ: مراکش ایئر لائن نے شائقین کی پروازیں منسوخ کر دیں،وجہ کیا ہوئی؟